فیصل آباد ‘حجرہ شاہ مقیم میں حالات سے دلبرداشتہ 2نوجوانوں کی خود کشی 

  فیصل آباد‘اوکاڑہ‘حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی ‘نمائندہ نوائے وقت ) فیصل آ با د اور حجرہ شاہ مقیم میں حالات سے دلبرداشتہ 2نوجوانوں ‘  اوکاڑہ گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق علوی ٹائون رینالہ خورد کے رہائشی 40 سالہ محمد ارشد کا اکثر اپنی بیوی سے گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔جس کی رنجش پر محمد ارشد نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے باعث گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر عبدالستار سکنہ وارڈ نمبر بارہ شاہکوٹ نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔حجرہ شاہ مقیم بٹیاں روڈ کے رہائشی غلام مرتضی عرف موجی کے نوجوان بیٹے علی حسنین نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر دروازہ بند کرکے رسی سے پھندہ لے لیا۔
خود کشیاں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...