عالمی منڈی کے اثرات، نئی فصل، سفید  کائنات چاول 50 کلو 900 روپے سستا 

Sep 25, 2022

فیروزوالہ (نامہ نگار) عالمی منڈی میں چاول کی قیمت کم ہو جانے اور مونجی کی نئی فصلیں مارکیٹ میں آنا شروع ہوجانے کے بعد چاول کی قیمت بتدریج کم ہو رہی ہے۔ سفید کائنات چاول کے 50 کلو گرام تھیلا کی قیمت 12 ہزار 3 سو روپے ہوگئی ہے جبکہ یہ تھیلا ایک ہفتہ قبل 13 ہزار 2 سو روپے تا 13 ہزار 5 سو روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ اس سال مونجی کی مختلف اقسام کی قیمت پچھلے سال کی نسبت 80 تا 90 فیصد زیادہ ہیں اور کئی اقسام کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوگیا۔ مونجی کی سب سے اعلیٰ قسم کائنات ایک ماہ کے بعد منڈیوں میں آنے کی توقع ہے جس کا ریٹ 35 سو تا 4 ہزار فی 40 کلو گرام نکلا ہے۔ سپرفائن مونجی کی قیمت 2600 روپے فی 40 کلو جو پچھلے سال 13 تا 14 سو روپے تھی، سپر چناب مونجی کی قیمت 21 تا 23 سو روپے ہے جو پچھلے سال گیارہ سو روپے فی 40 کلو تھی۔ اسی طرح دھان 1509 کی قیمت 38 تا 39 سو روپے فی 40 کلو ہے جو پچھلے سال 15 تا 18 سو فی 40 کلو تھی۔
چاول

مزیدخبریں