پٹرول پمپ عملے کا کمال‘ 43 کی ٹینکی میں 50 لیٹر ڈال دیا


ملتان (سپےشل رپورٹر)سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی بوسن روڈ پر قائم پمپ سے پٹرول ڈلوانے گئے اس دوران انہوں نے گاڑی کی ٹینکی فل کرنے کا کہا جب 50 لیٹر پٹرول ڈال دیا گیا تو انہوں نے مزید پٹرول ڈالنے سے روک دیا اور اس کی پرچی بنانے کا کہہ دیا۔ اس دوران انہوں نے اپنی گاڑی کی تصویر ، پٹرول کی پرچی ڈالے گئے پٹرول کی تصویر اسسٹنٹ کمشنر ملتان کو بھجوا دیں ایک درخواست بھی دی کہ ان کی گاڑی کی ٹینکی کی 43 لیٹر کی ہے جبکہ اس میں 50 لیٹر پٹرول ڈال دیا گیاپٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن