مفتاح اسمٰعیل، اسحٰق ڈار مل کربھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے ، شیخ رشید

Sep 25, 2022

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفتاح اسمٰعیل اور اسحٰق ڈار مل کریا لڑ کر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتے اسلام آباد پر چڑہائی نہیں داد رسی کے لئے آرہے ہیں سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار لال حویلی سے جاری بیان میں کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا میں پٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لئے کی گئیں جس دن فرد جرم لگنی تھی اس دن شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نیویارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالر کے روزانہ کے کمرے میں ٹھہر کر سیلاب کی امداد مانگی جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی 72 وزراء   پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی ہے۔
 شیخ رشید

مزیدخبریں