راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کو کسی نے سننا گوارہ نہیں کیا، اقوام متحدہ کے ہال میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتا رہاوہ راولپنڈی میں اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے ورکروں اور عمائدین علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کو پوری دنیا نے توجہ سے سنا جبکہ یو ٹیوب پر 3 لاکھ 26 ہزار لوگوں نے عمران خان کے قوام متحدہ کے خطاب کو براہ راست دیکھا اور سنا تھا اور اسی پلیٹ فارم پر شہباز شریف کو صرف 760 لوگوں نے دیکھا اور سناانہوں نے کہا کہ عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران ہال کچھا کھچ بھرا ہوا تھا اور ہال میں تمام ترقی یافتہ، ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کے سربراہان حکومت اور مملکت عمران خان کی تقریر سننے کو بے چین تھے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اقوام عالم جانتی تھی کہ عمران خان کی تقریر میں دنیا کی بھلائی و بہتری کی بات ہو گی جبکہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہال میں کسی اہم ملک کا نمائندہ یا سربراہ موجود نہیں تھا یہ اس بات کی علامت ہے کہ دنیا غلام لوگوں کو عزت دینے کو تیار نہیں ہوتی۔
فیاض چوہان