جہانیاں‘ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت ) گورنمنٹ مڈل سکول چک 139 دس آر میں بھی شیڈول کے مطابق کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے، ان کھیلوں میں بچوں نے پی ٹی شو بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، دوڑیں اور لانگ جمپ میں حصہ لیا، بچوں نے تمام کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری ساجد علی گٍل نے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ہیڈ ماسٹر عبدالروف مدثر ،مشتاق احمد،محمد سرور، محمد عبداللہ، عبیدالرحمن،سید محمد علی خالد,طارق محمود موجود تھے۔