کھوڑ(نامہ نگار) محمد احتشام کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اٹک کو درخواست دی ہے کہ محمد احتشام پی او ایل ماڈل سیکنڈری سکول کھوڑ میں زیر تعلیم ہے سکول انتظامیہ نے فروری 2022میں امتحانات لیئے تھے جس میں محمد احتشام پاس ہوگیا تھا اور اسے اگلی کلاس میں نہ صرف بیٹھادیا گیا بلکہ اس کے والدین سے اگلی کلاس کی فیس بھی وصول کرلی گئی جس کی رسید بطور ثبوت موجود ہے اب بچے کو پچھلی کلاس میں بیٹھایاجارہاہے جو والدین اور بچے کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔
بچہ اور والدین سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان حالات میں خدا نخواستہ بچے یا والدین کو کچھ ہواگیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری سکول انتظامیہ پر ہوگی