حسن ابدال،بھائی کی گرفتاری پر پولیس کانسٹیبل کی پیٹی بھائیوں کو گالم گلوچ


 حسن ابدال (نامہ نگار) گذشتہ روز تھانہ صدر حسن ابدال کی پولیس چوکی جھاری کس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا بروز جمعرات جب ان ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تو وہاں پر ملزم نصرت ولد ربنواز سکنہ پنڈ مہری کا بھائی محمد ابرار وہاں پہلے سے موجود تھا جو ملزمان کے ہمراہ کمرہ عدالت میں داخل ہو گیا اور وہاں پر سب کو طیش دلاتے ہوئے شور شرابہ شروع کر دیا اور بلند آواز میں گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اسی دوران جب پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو سمجھانے کی کوشش کی  تو وہ اپے سے باہر ہو گیا اور کمرہ عدالت اے باہر آکر پھر جھگڑا شروع کر دیا اور ملزم کی ہتھکڑی چھڑانے کی کوشش کی  جس پر اہلکاروں نے  15پر کال کر کے ملزم کو گرفتار کروا دیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن