ٹرپل اے ایسوسی ایٹس نے پاکستان بھر میں سیلاب زدگان کیلئے ا مدادی کامو ں کو وسعت دیدی


 اسلام آباد(کامرس ڈیسک ) پاکستان میں حالیہ مون سون بارشو ںکی وجہ سے آنیوالے سیلاب نے تباہی مچا دی ۔پاکستان میں معروف رئیل سٹیٹ کمپنی ٹر پل اے ایسوسی ایٹس بھی امداد ی سرگرمیوں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے رہا ہے ۔ ٹر پل اے ایسوسی ایٹس نے اسلام آباد میں اگست کے اوائل میں ترجیحی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کیں تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کیساتھ روزمرہ کی ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہنگامی امدادی سامان کیساتھ ساتھ خوراک، خیمے متاثرین میں تقسیم کئے ۔   اس موقع پر چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیرنے متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہو ئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے ہمارے دیہات اور قصبوں میں تباہی پھیلائی  ۔اس موقع پر ایم ڈی اے اے اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل( ر) شہزاد علی کیانی نے کہا کہ دنیا بھر میں رونما ہونیوالے متعدد دیگر موسمی واقعات، موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن