بیول وگردو نواح میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، شہریو ں کا جینا مشکل 


 بیول (نامہ نگار)بیول اور اس کے گردو نواح میں بجلی کی سخت ترین لوڈ شیڈنگ،ہر گھنٹے بعد بجلی غائب ہو جاتی ہے۔نہ دن کو سکھ کا سانس لینے دیاجاتا ہے اور نہ ہی رات کو سکون ملتا ہے۔بجلی کے بل ہر ماہ گزشتہ سے تین گنا آرہے ہیں جن کو ادا کرنے کے لئے بھی مزدور ،دیہاڑی دار کو قرض لیناپڑتا ہے لیکن آفرین ہے محکمہ واپڈا پر اوراس کے اہل بساط پر جن کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اورنہ ہی کوئی ان سے باز پرس کرتا ہے ایسے میں عوام محکمہ کے رحم و کرم پر حکومت کو کوستے ہیں۔ بار بار کی مسلسل لوڈ شیڈنگ سے بجلی سے منسلک کئی کارو بارج ٹھپ پڑے ہیں۔درزی،ویلڈر،موٹر مکینک او ر دیگر کاریگر اس لوڈ شیڈنگ سے اپنے کام پورے نہیں کر سکتے۔واپڈاوالے نماز کے اوقات میں بھی اپنی اس ہٹ د ھرمی سے باز نہیں آتے اور اکثر نماز کے اوقات میں بجلی بند کر دی جاتی ہے۔اس ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے تاجر بھی عاجز آچکے ہیں اور کہتے ہیں کہ بھاری بل طرح طرح کے ٹیکس کے ساتھ ہم ہر ماہ ادا کرتے ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ نے جینا دوبھر کردیا۔ 

ای پیپر دی نیشن