گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کے حالات کی درست عکاسی کی ان کا خطاب پاکستانی عوام کے جذبات کا آئینہ دار تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی راہنمائوں فاروق بھٹی اور فیصل بھٹی کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب سے پیداہونے والی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کیا اور حقیقت مندانہ مئوقف اقوام عالم کے سامنے رکھا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہدارا پاکستان نہیں ہے اسلئے نقصانات بھی صرف پاکستان کے حصے میں نہیںآنا چاہئیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پاکستان کے مئوقف کو ایک بار پھر دوہرایا ہے کہ اسکے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں اس موقع پر سابق چیئر مین خطیب الرحمان مغل ، سابق چیئر مین لالہ ظہیراحمد بھی موجود تھے۔
اقوام متحدہ میںشہباز شریف کا خطاب عوام کے جذبات کا آئینہ دار تھا: عبدالرئوف مغل
Sep 25, 2022