سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے: چوہدری ظہیر 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران موٹر سائیکل مارکیٹ کے صدر چوہدری ظہیر احمد نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،انہیں وہ سب دیاجائے جوسیلاب کی نذرہو چکا ہے سیلاب ان کے گھر بار ضرور اپنے ساتھ بہالے گیاہے لیکن کوئی طوفان مصیبت زدہ خاندانوں سے ان کا حوصلہ نہیں چھین سکتا۔ وہ ایک پل کیلئے بھی اپنی زندگی،ریاست اور اپنے ہم وطنوں سے مایوس نہیں ہوئے، اپنے ایک بیان میں چوہدری ظہیر احمد نے کہا کہ رفاعی ادارے سیلاب زدگان میںامدادی سامان تقسیم کرتے وقت ان کی خودداری اورعزت نفس کابہت زیادہ خیال رکھیں، مددکرتے وقت مصیبت کے ماروں کی آنکھوں میں ہرگز نہ دیکھیں اوران کے ساتھ تصاویربنانے سے گریز کریں ،انہوں نے کہا کہ قومی ضمیر مصیبت زدہ اپنے ہم وطنوں کی محرومیوں کامداواکرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا سیلاب زدہ مقامات پرانسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم ہمارے ڈاکٹرزسمیت رضاکاروں کی انسان دوستی اوران کا جذبہ ایثار مستحسن ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...