ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے انتخابات ضروری ہیں :وقاص محمود 


بھکھی (نمائندہ نوائے وقت )ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے انتخابات ضروری ہیں امپورٹڈ حکومت انتخابات میں شکست کے ڈر سے بھاگ رہی ہے اس وقت میں ملک میں سیاسی ومعاشی بحران عروج پر ہے عمران خان واحد لیڈر ہیں جو کہ ملک کو ہر طرح کی مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف امیدوار پی پی 141 چوہدری وقاص محمود مان نے تقریب کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ قوم حقیقی آزادی کی متلاشی ہے اور پوری قوم عمران خان کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ظالم حکمرانوں نے غریب عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ غریب عوام پر سونامی بن کر رہ گیا ہے 13 جماعتوں کا گٹھ جوڑ عوام میں اپنی ساکھ کھو چکا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن