شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ منفی سیاست کی ہے ن لیگ کے بعض لوگ اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کیلئے عمران خان پر گھٹیا الزامات عائد کر رہے ہیں حکومت بجلی فراہم کرنے کو تیار نہیں طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ روز کا معمول ہے مگر بجلی کے بلوں کی صورت میں عوام پر ہر ماہ بجلیاں گرا ئی جارہی ہیں طرح طرح کے ٹیکس عائد کرکے بجلی کی فی یونٹ نرخ عام صارف کیلئے پچاس روپے تک پہنچا دیئے گئے ہیں وفاقی حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے نتیجہ میں غربت،مہنگائی اور خودکشیاں عام ہو گئی ہیں۔