امام احمد رضانے دین  میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کیا: پیر احسن القادری


کامونکی(نمائندہ خصوصی)امام احمد رضانے دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں کے مکروہ چہروں وفعل کو بے نقاب کیا،اعلیٰ حضرت نے باطل کے خلاف علم جہاد بلند کرکے عشق محبت کی شمع کو روشن اور اسلام کے حقیقی پرچم کو بلند کیا۔ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر پیر احسن القادری البغدادی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے اسلام کی سربلندی اورملک کی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ امام احمد رضا نے ملت کو احیا ئے دین کا احسا س دلایا اور عشق رسو ل کی عظیم قوت کی بنیا د پر امت مسلمہ کی تر بیت واصلاح کی، آج بھی احمد رضا کے مشن کے فروغ دے کر اسلام کو در پیش چیلنجوں کامقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ امام احمد رضا نے برصغیر میں اسلام دشمنوں کی سازشوں کا بھر پور مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ امام احمد رضا نے اپنے قلم اور تحریر کے ذریعے نامو س رسالت کے تحفظ کا عظیم کام کیا۔ اما م احمد رضا خا ن قادری علوم شرعیہ، تفسیر،حدیث، سائنس،طب،ریا ضی، ادب و حکمت سمیت انسٹھ علو م کے ما ہر تھے ان علوم پر ان کی تصانیف بھی موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن