جلسے، جلوسوں، لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا: منیر قمرواہگہ `


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمرواہگہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چیف جسٹس کے مشورے پرعمل کرتے ہوئے اسمبلی میں واپس آنے کا اعلان کرے اور تمام اختلافات کو مذاکرات کی میز پر حل کرنے کیلئے حکومت کیساتھ ہاتھ بڑھائے جلسے، جلوسوں، لانگ مارچ سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ انکی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کی مضبوطی اور بالادستی کیلئے کردارادا کیا ہے عمران خان نے خاتون جج سے معافی مانگ کر ایک بار پھر یوٹرن کی سیاست کو زندہ کردیا ہے اس طرح کی سیاست سے عمران خان عوام میں اپنا اعتماد اور مقبولیت کھورہے ہیں اداروں کیساتھ لڑائی اور دھمکی آمیز بیانات سے انہیں کچھ حاصل نہیںہوگا ان خیالات کااظہارانہوںنے پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک ،سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...