راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ڈینگی مچھر، انتظامیہ اور محکمہ صحت کے قابو سے باہر ہو گیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 81 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی مثبت آگیا،محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریض کی تعداد 1735 تک پہنچ گئی ہے،راولپنڈی کے تینوں سرکاری ہسپتالوں بے نظیر بھٹو ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ موراٹر ہسپتال میں ڈینگی کے 2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،رواں برس ڈینگی کے باعث 3 افراد جاںبحق ہوچکے ہیں،ہسپتالوں میں داخل راولپنڈی کے ڈینگی مریضوں کی تعداد 130 ہے، ادھرکمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان ڈینگی کے تدارک کیلئے فیلڈ میں متحرک ہو گئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا،کمشنر راولپنڈی نے ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی،ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال داکٹر شازیہ زیب نے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیکمشنر راولپنڈی نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے سہولیات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی،اور کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
ڈینگی
ڈینگی انتظامیہ، محکمہ صحت کے قابو سے باہر، مزید 81 مریض سامنے آگئے
Sep 25, 2022