اسلام آباد (خبرنگار)قائد اہل سنت سربراہ سنی علما کونسل پاکستان علامہ احمد لدھیانوی نے سعودی سفارتخانے کے زیر اہتمام سعودیہ کے قومی دن یوم الوطنی کی سالانہ تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی وجہ سیسعودی عرب تمام مسلمانوں کے ایمان کا مرکز ہے،مصیبت آفات و دیگر اہم موقعوں پرسعودی عرب نے ہمیشہ برادرانہ مثالی کردار ادا کیا ہے،پاکستان نے بھی حرمین شریفین کے تحفظ اورسعودی عرب کے دفاع کے لیے ہروقت لبیک کہا ہے،مقبوضہ کشمیر کے حل کیلئے سعودی عرب نے کھل کرحمایت کی ہے۔امن ہو یاجنگ زلزلہ ہویا سیلاب کی صورتحال، معاشی و دفاعی محاذ پرسعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کوسہارا دے کر مضبوط ترین بنانے کی کوشش کی ہے۔پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے اس کے پیچھے بھی سعودیہ عرب کا اہم ترین کردار ہے۔دو ملکوں کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے سفیر کا کردار اہم ہوا کرتا ہے،سعودی سفیر ڈاکٹر نواف سعید المالکی کی پاک سعودی رشتہ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔
علامہ احمد لدھیانوی
سعودی عرب نے ہمیشہ برادرانہ مثالی کردار ادا کیا: علامہ احمد لدھیانوی
Sep 25, 2022