یونیورسل سروس فنڈ بورڈ کی10  براڈ بینڈ و آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے منظور 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ذیلی ادارہ یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 21 بلین روپے کے دس پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ہائی سپیڈ براڈبینڈ سروسز اور آپٹیکل فائبر کیبل کے ان منصوبوں سے چاروں صوبوں پنجاب،  بلوچستان،  سندھ  ا ور خیبر پختونخواہ کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں می کینکٹوٹی سروسز فراہم کی جائیں گی۔یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 83 واں اجلاس ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج ) وزارت آئی ٹی محسن مشتاق کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامرعظیم باجوہ،  ممبر ٹیلی کام عمر ملک، سی ای او ٹیلی نار عرفان وہاب خان اور دوسرے حکام نے شرکت کی۔ سی ای او یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود چوہدری نے اجلاس کو موجودہ منصوبوں پر ورکنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے دس پراجیکٹس کی منظوری پر یو ایس ایف کی ٹیم اور بورڈ ممبران کو مبارکباد دی۔
منصوبے منظور

ای پیپر دی نیشن