ترقی یافتہ ممالک کاربن اخراج کے مؤجب،ذمہ دار ٹھہرایا جائے:رومینہ خورشید عالم 

اسلام آباد (خبرنگار)وزیراعظم کی معاون خصوصی وکنوینر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیزرومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ قانون کے احترام، سماجی ذمہ داری اور سماجی اصولوں کے احترام کو بحال کرنے کے لیے رویے میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ قوانین کے نفاذ کو مضبوط بنانا ہوگا ان خیالات کااظہار رومینہ خورشید عالم نے ’’جامع اقتصادی ترقی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ‘‘کے موضوع پر ایک گول میز مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹک آپریشنز کو ون ونڈو آپریشنز کے ذریعے آسان بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقیاتی ایجنڈا بروقت اورمؤثر بن سکے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی یافتہ ممالک جو عالمی کاربن کے اخراج کا مؤجب ہیںانکے اقدامات کے لیے انہیںذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے جن کی قیمت ترقی پذیر ممالک ادا کر رہے ہیں موسمیاتی فنانس امداد نہیں ہے بلکہ آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ممالک کا جائز حق اور زیادہ کاربن خارج کرنے والے ممالک کی ذمہ داری ہے اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے عصری چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول پر زور دیا انہوں نے کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ حکومت مستقبل کی نسل پر قرضوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے حل پر مبنی نقطہ نظرمستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی اور موجودہ سیلاب کے بعد سماجی تحفظ کو بحال کرنے کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھے۔
رومینہ خورشید عالم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...