مولانا شمشاد احمد سلفی کے انتقال پر سراج الحق، میاں جمیل و دیگر کا اظہار افسوس 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، مرکزی قائد تحریک دعوت توحید میاں محمد جمیل، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری ،فرحان شوکت ہنجرا جاوید بٹر و دیگر نے ممتاز عالم دین مولانا شمشاد احمد سلفی کے انتقال پر پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے جماعت اسلامی کے رہنماو¿ں نے کہا مولانا شمشاد احمد الدین بلند پایہ عالم دین تھے اللہ تعالی مرحوم کو غریق رحمت کرے۔مرکزی قائد تحریک دعوت توحید میاں محمد جمیل نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شمشاد احمد سلفی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ انہوں نے ان کیساتھ طویل رفاقت کا بھی ذکر کیا۔

ای پیپر دی نیشن