فیملی پلاننگ آگاہی ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار 


لاہور ( نیوز رپورٹر) فیملی پلاننگ کی آگاہی کے حوالہ سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد۔پروفیسر ایمریٹس اوبسٹیڑکس اینڈ گائینیکالوجی ڈاکٹر راشد لطیف خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے فیکلٹی کی ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔استقبالیہ خطاب میں پرو وائس چانسلر/ ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر شمسہ ہمایوں نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے فیملی پلاننگ کی صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں فیملی پلاننگ کی شرح دوسرے ایشیائی ممالک کی نسبت بہت کم ہے۔پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ شعبہ گائنی کے حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...