نادہندہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں: ایم ڈی واسا 


لاہور(خبر نگار)ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔نادہندہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔تمام نادہندہ ہاو¾سنگ سوسائٹیز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کے احکامات دیے گئے۔پی ایچ ایس ،ریونیو اور آپریشن ونگ مشترکہ کارروائی کریں گے تمام نادہندہ ہاو¾سنگ سوسائٹیز کے سیوریج کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہاو¾سنگ سوسائٹیز آپریشن کی ہفتہ وار پراگرس رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ آگمنٹیشن چارجز، ایکوافائر چارجز، انفراسٹرکچر چارجز،سیوریج چارجز ادا نہ کرنے والوں کو کوئی این او سی نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی ایم ڈی عبدالطیف ، ڈائریکٹر پی ایچ ایس اعجاز رسول، ڈائریکٹر میاں منیر،شاذب امین، شاذل وقار، محمد دانش ،عابد رضا سید، فیصل خرم سمیت تمام ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن