ڈینگی مریضوں کا صحت سہولت کارڈ سے علاج ہو سکے گا :یاسمین راشد


لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ذاتی کاوش سے ڈینگی کے مریضوں کو بڑاریلیف مل گیا۔پنجاب بھرمیں اب ڈینگی کے مریض صحت سہولت کارڈکے ذریعے اپنے علاج معالجہ کو یقینی بناسکیں گے۔صحت سہولت کارڈکے ذریعے ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولت دینے میں کاوش کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ اور سی ای اوپی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹرعلی رزاق کو شاباش دیتی ہوں۔پنجاب بھرمیں ڈینگی کے مریض صحت سہولت کارڈکے ذریعے چوہدری ایم اکرم ٹیچنگ اینڈریسرچ ہسپتال رائیونڈ روڈ،یونیورسٹی آف لاہورٹیچنگ ہسپتال ڈیفنس روڈ، شالامارہسپتالشالامارلاریچزکالونی،حیات میموریل ہسپتال ڈی ایچ اے ، اخترسعیدہسپتال لاہور بلاک ایف،ای ایم سی سوسائٹی،سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال لاہورکاہنہ نو،عارف میموریل ہسپتال فیروزپورروڈ، لاہور کئیرہسپتال غازی روڈسٹاپ فیروزپورروڈ،کشورسلطانہ ہسپتال کالج روڈ ٹاو¿ن شپ،وزیرہسپتال ٹاو¿ن شپ بلاک 1سیکٹرسی1 ،عفت انورمیڈیکل کمپلیکس ٹاو¿ن شپ لاہور،ایویسینیا ہسپتال فیز9بیدیا روڈ سے علاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کی خاطرصوبہ بھرمیں مزیدہسپتالوں کوبھی شامل کیاجارہاہے۔ 

ای پیپر دی نیشن