عالمی مخصوص درجہ بندی میں نیسپاک دنیا کی 20 بڑی کمپنیوں میں شامل

Sep 25, 2022


لاہور (کامرس رپورٹر) ایک اہم پیشرفت کے تحت، ڈاکٹر طاہر مسعود کی سربراہی میں نیسپاک کو ٹاپ انٹرنیشنل / گلوبل کنسٹرکشن مینجمنٹ / پروگرام مینجمنٹ فرموں کی فہرست میں لگاتار چوتھے سال شامل کیا گیا ہے۔ یہ سروے امریکہ بیسڈ ای این آر رینکنگ میگزین کے تازہ شمارے میں شائع ہوا ۔نیسپاک کو عالمی تعمیراتی انتظام اور پروگرام مینجمنٹ میں 20 غیر امریکی فرموں میں شامل کیا گیا ہے اس سال کی درجہ بندی میں نیسپاک13 نمبرپر ہے۔نیسپاک کے قیام کا مقصد غیر ملکی انحصار سے آزادی اور انجینئرنگ کنسلٹنسی کے شعبے میں اعلی ترین معیار کی خدمات فراہم کرناتھا۔ نیسپاک کے پیشہ ور افراد مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود کی راہنمائی میں کمپنی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور ملک کے لیے کثیر زرمبادلہ کما رہے ہیں۔
شہباز شریف اقوام متحدہ میں خطاب کر کے جگ ہنسائی کا باعث بنے: سعدیہ سہیل 
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا کہ شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں خالی کرسیوں سے خطاب کرکے پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بنے ہیں پوری قوم کا شرم سے سر جھک گیا مگر ڈھیٹ اور بے شرم امپورٹڈ حکمرانوں کے کانوںپر جوں تک نہیں رینگی وفاقی حکومت کو ہر محاذ پر شرمندگی ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا شہباز ٹولے کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔

 چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہونے والے حکمرانوں کے مقدر میں رسوائی لکھی جا چکی ہے ۔

مزیدخبریں