لاہورقلندرز نے پی ایس ایل ٹرافی پبلک کردی گئی، تصاویر لینے کیلئے  فلڈ ریلیف فنڈ میں امداد دینا لازمی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے قائم اخوت فاﺅنڈیشن کے فلڈ ریلیف کیمپ میں پاکستان سپر لیگ 7 کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، ٹرافی کےساتھ جو شہری تصویر لے گا وہ 100 یا اس سے زائد روپے سیلاب ریلیف فنڈ میں جمع کروائے گا۔لاہور کے لبرٹی چوک پر اخوت فاو¿نڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ لگایا گیا ہے اور اسی سلسلے میں فنڈ ریزنگ کیلئے لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل سیون کی ٹرافی کو پبلک کردیا۔کوئی بھی شہری آئے ٹرافی کےساتھ سیلفی یا تصویر بنوائے اور 100 یا اس سے زائد کی امداد دے کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔اخوت فاو¿نڈیشن کے چیئرمین امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔شہریوں نے جہاں پی ایس ایل سیون کی ٹرافی کےساتھ دل کھول کر تصاویر بنوائیں وہیں سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن