پہلے ہی انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستانی ویمنز ٹیم نے نیزہ بازی میں تمغہ جیت لیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ویمنز نیزہ بازی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار نیزہ بازی کے انٹرنیشنل ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔نیزہ بازی کے مقابلے 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔چیمپئن شپ میں میزبان اردن کے علاوہ سعودی عرب، بھارت، روس، سوڈان، کویت، عمان، جنوبی افریقہ اور ناروے سمیت 9 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔خیال رہے کہ اس ایونٹ میں کھلاڑی تلوار سے زمین میں لگے کلہ اٹھاتے ہیں اور پھر اس ہی رفتار سے کچھ فاصلے پر لگے لیموں کو بھی تلور سے کاٹنا پڑتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن