کراچی ( نیوز رپورٹر)کراچی میں آئندہ چند روز تک ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سندھ کے بیشترمقامات سے مون سون ہوائیں رخصت ہوجانے کے باعث صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سمیت بیشتر مقامات میں چند دن تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔انہوںنے کہا کہ تھرپارکر اور جنوب مشرقی سندھ میں آئندہ چند روز تک مون سون ہوائیں چل سکتی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ 26 سے 27 ستمبر کے دوران راجستھان کے قریب اینٹی سائیکلون سرکولیشن بن سکتی ہے جو مون سون ہواوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اس کے باعث پاکستان میں باقی رہ جانے والی مون سون ہوائیں بھی جلد نکل جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں 30 ستمبر تک سمندری ہوائیں بھی اچھی رفتار سے چلیں گی، جس سے موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے جبکہ رات بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔شہر کا درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔موسمیاتی تجزیہ کارنے کہا کہ آئندہ دنوں کے موسم کی صورتحال سے متعلق مزید کہنا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں مغربی ہوائیں اثر انداز ہورہی ہیں۔
کراچی بوندا باندی
کراچی میں چند روز تک ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان
Sep 25, 2022