کراچی (نیوز رپورٹر) ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث میں نامزد ملزم اور فریقین کے کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ورثا کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں صلح نامہ جمع کرادیا گیا، عدالت نے قانونی ورثا سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے اور نادرا کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ہفتہ کو کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، مقدمے میں اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب ملزمان اور ورثا کے درمیان صلح ہوگئی۔ورثا نے بتایا کہ ہماری ملزمان کے ساتھ صلح ہوچکی ہے مقدمہ ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، حلف نامہ ناظم جوکھیو کی والدہ، بیوہ اور بچوں کی جانب سے جمع کرایا گیا۔عدالت نے نادرا سے بھی آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کرلی، مقدمے میں پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔واضح رہے کہ ملزمان پر ہفتہ کو فرد جرم عائد ہونی تھی تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ناظم جوکھیو صلح
ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت، فریقین کے درمیان صلح ہوگئی
Sep 25, 2022