عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہیں:پیر اعجاز شاہ 


ننکانہ صاحب (نامہ نگار) این اے 118 میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں سٹی ننکانہ کی تمام 30 وارڈوں میں کوارڈینیٹرز مقرر کرنے کیلئے نجی مارکی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ تھے جبکہ تقریب میں سابق ضلع ناظم ننکانہ پیر ممتاز علی شاہ، سابق تحصیل ناظم ننکانہ شہزاد خالد خاں، چوہدری نعیم احمد، شہر کی سیاسی و سماجی شخصیت، تاجر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کی طرف سے سٹی ننکانہ صاحب کی 30وارڈز میں کوارڈینیٹرز مقرر کرکے ان کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے بریگیڈئیر (ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ عمران خان ننکانہ کے حلقہ این اے 118 سے عوام کے ووٹ کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، عمران خان کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ۔ عمران خان اگلا الیکشن جیتنے کے بعد دوبارہ ملک کے وزیراعظم ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن