الیکشن ہارجیت سیاست کا حصہ عوام منفی پروپیگنڈہ کے خلاف ڈٹ جائیں عامر 

Sep 25, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی زیر صدارت  اجلاس منعقد ہوا جس میں حلقہ NA_239 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف مخالفین نے من گھرٹ اور جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کیا ہوا ہے تاکہ ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ بینک کم کیا جا سکے لیکن ان بیوقوف اور کم عقل لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ ایم کیو ایم کو نہ کوئی ایسے من گھرٹ اور جھوٹے الزام لگا کر ختم کر سکتا ہے اور نہ ہی اس کے ووٹ بینک کو کم کر سکتا ہے ایم کیو ایم سے محبت آج بھی عوام کے دلوں میں ہے ہمارا اور آپ کا بنیادی فرض  ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف ڈٹ جائیں اور ایم کیو ایم پاکستان کا دفاع کریں اور عوام کو حقائق سے آشنا کریں تاکہ عوام کو بھی حقیقت کا علم ہو سکے اس کیلئے منتخب نمائندوں پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ حلقہ این اے 239 کے عوام سے کارنر میٹنگ کر کے عوامی رابطہ مہم میں حقائق سے آگاہ کریں اور ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھائیں۔ عامر خان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہار جیت سیاست کا حصہ ہوتی ہیاس سے دلوں کو چھوٹا نہیں کیا جاتا بلکہ مقابلہ کیا جاتا ہے ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہماری کمزوری اور کوتاہی کہاں پر ہے اس کو صحیح کر کے نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان عمل میں اترنا چاہیے تاکہ آئندہ ایسی کو کوتاہی اور کمزوریوں سے کوئی دوسرا فائدہ نہیں اٹھا سکے اس کیلئے راببطہ کمیٹی کے اراکین سمیت دیگر زمہ داران کی کمیٹی تشکیل دی گ ہیں جو حلقہ این اے 238 کے حلقہ میں بیٹھ کر الیکشن کے کاموں کی نگرانی کرے گی حق پرست اراکین اسمبلی کو اپنے اپنے حلقہ میں روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی سر انجام دینی پڑے گی تاکہ عوام بلا ڈر و خوف اپنے لوگوں کے پاس آ کر اپنے مسائل کو حل کر وا سکیں اس کے ساتھ ساتھ حلقہ این اے 239 کے عوام سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں اور ذمہ داران ابھی سے پولنگ ایجنٹ اور ووٹر لسٹوں کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ حلقہ این اے 239 سے منتخب ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدوار نئیر رضا بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوامی مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرواسکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینر و سابق مئیر کراچی وسیم اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہر مشکل سے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آج بھی اپنی جگہ قائم ہیحالات جیسے بھی ہوں ہمیں اپنے کنوینر خالد مقبول صدیقی پر اندھا اعتماد کرنا ہے اور اس کی پالیسی پر متفق رہنا ہے آپ نے سوشل میڈیا سمیت کسی بھی من گھرٹ خبروں پر توجہ نہیں دینی ہے اپنی ساری توانائیاں 16,اکتوبر کو ہونے والیضمنی الیکشن  حلقہ این اے 239کی طرف مبزول کرانی ہے اور اس میں بھرپور محنت کرنی ہے۔
عامر خان

مزیدخبریں