سرائے مغل(نامہ نگار) جمعیت العلمائے پاکستان کے رہنماوں کی طرف سے ٹرانسجینڈر ایکٹ کی شدید مذمت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت العلمائے پاکستان ضلع قصور کے رہنماؤں شیخ مشتاق نورانی، حیدر نورانی اور دیگر کئی مقامی رہنماوں نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی آئین، اسلام اور شریعت کیخلاف قرار دیتے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان رہنماؤں نے کہا ہے ہمارے آئین کے مطابق کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا مگر یہ ٹرانس جینڈر ایکٹ شریعت کے خلاف ہے ۔