شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں دھواں چھوڑنے والی کمرشل گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس شیخوپورہ اور محکمہ ماحولیات نے کوئی کارروائی نہیں کی موسمیاتی تبدیلی کیساتھ ہی ممکنہ سموگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ لاہور شیخوپورہ میں گزشتہ کئی سالوں سے سموگ میں تشویشناک حدتک اضافہ ہو جاتا ہے ممکنہ سموگ کے پیش نظر ابھی تک کسی محکمے نے کوئی آگاہی مہم بھی شروع نہیں کی جبکہ شہر سے گزرنے والی ہیوی ٹرالے ، بسیں ، ویگن، رکشائوں سے نکلنے والا دھواں انسانی زندگیوں کو تباہ اور لوگوں کو بیماریوں بانٹ رہا ہے شیخوپورہ کے اردگرد متعدد صنعتی اداروں میں بھی سموگ کی روک تھام کیلئے کوئی ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی نہیں لگائے گئے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں ،فیکٹریوں اور بھٹہ خشت کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ۔
شیخوپورہ: ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں
Sep 25, 2022