شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) شیخوپورہ کی مقامی آبادی جیون پورہ خورد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالشکور نوری کے ڈیرے پرگزشتہ روز تیسرا ہومیو پیتھک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے معروف ہومیو پیتھک پروفیسر ڈاکٹر جمیل اختر کی قیادت میں سینئرڈاکٹرعدنان جمیل، ڈاکٹرفیضان جمیل اور ڈاکٹر خرم جمیل کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز کی ٹیم نے علاقہ بھر کے تقریبا 2 ہزار کے قریب مریضوں کا چیک اپ کرتے ہوئے انھیں ہومیو پیتھک کی ادویات فری فراہم کیں۔ اس موقع پر ہو میو پیتھک پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل نے سماجی رہنماءعبدالشکور نوری کے ہمراہ گفتگو کرتے کہا کہ دُکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے۔اور ہمارا اولین فرض بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ایسے مستحق افراد کے لیے ہومیو پیتھک فری میڈیکل کیمپس کا آغاز کیا ہے۔ جن کے پاس اپنا علاج کروانے کے لیے اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتالوں میں جاکر اپنا اور اپنے بچوں کا علاج معالجہ کروا سکیں۔