ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے سب کو مل کر کام کر نا ہوگا، فرزانہ کوثر،حفصہ سعید  


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کر نا ہوگا تاکہ ملک دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں ان خیالات کا اظہار سینیٹر فرذانہ کوثر اور چیئر پرسن ہیومن رائٹس حفصہ سعید نے امن کمیٹی برائے بین الا مذاھب ہم آہنگی پاکستان کے زیر اہتمام ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا وطن عزیز پاکستان کا حصول بڑی قربانیاں دے حاصل کیا اور کی حفاظت کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی محافظ ہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حقیقی معنوں میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں ،انکی جامع حکمت عملی سے کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ،پاک فوج کو ہم سلام پیش کرتے ہیں آخر میں انہوں نے نمایاں کا رکردگی کے حامل افراد میں ایوارڈ تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن