سب انسپکٹر محمد یونس انتقال کر گئے


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر محمد یونس رضائے الٰہی سے وفات پا گئے،مرحوم کی نمازہ جنازہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی، نمازہ جنازہ میں آر پی او عمران احمد، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)عامر خان نیازی سمیت دیگر افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی متوفی سب انسپکٹر1983 میں بطور کانسٹیبل پولیس میں بھرتی ہوئے اور قابلیت کی بناءپر سب انسپکٹر کے عہدے تک ترقی پائی،آر پی او عمران احمر کا کہنا تھاکہ وفات پانے والے سب انسپکٹرکی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن