وزیر زراعت نے بارانی یونیورسٹی مےں پریسین ایگریکلچر سینٹر کا افتتاح کر دےا 

Sep 25, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں قائم پریسین ایگریکلچر سینٹر سے جدید زرعی ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں مدد ملے گی اور ماڈرن آئی ٹی کے استعمال سے ہماری پیداوار میں اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار سید حسین جہانیاں گردیزی وزیر زراعت پنجاب نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں قائم پریسین ایگریکلچر سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس سینٹر کے قیام کا مقصد ملکی سطح پر ڈیجیٹل اور پریسین ایگریکلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ کاشتکاروں کو رئیل ٹائم میں اپنی فصلوں کی ضروریات سے آگاہی پیدا ہوگی،وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سینٹر کا قیام اس صورت میں موثر ثابت ہوگا جس سے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو کاشتکاروں تک پہنچانا جا سکے۔ انھوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلرز سے کہا کہ ان جیسے فارمز تک کاشتکاروں کی رسائی آسان بنائی جائے تاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل ایگریکلچر اور پریسین ایگریکلچر کو عام کیا جا سکے،بعد ازاں صوبائی وزیر نے کوونٹ ضلع چکوال میں سمارٹ فارم کے دورہ پر سمارٹ سپرے، ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال اور دوسری پریسین فارمنگ کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی قمر الزمان،وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خان، زرعی سائنسدانوں اور ترقی پسند کاشتکاروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔
راولپنڈی میں موسلا دار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، موسم خوشگوار ہو گیا 
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں موسلا دار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، بارش کے باعث گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، راولپنڈی کے نشیبی علاقے ندیم کالونی، ڈھوک الہی بخش ، ڈھوک کھبہ و دیگر علاقے زیر آب آ گئے، اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں شام کو اچانک موسلا دار بارش نے گرمی کو شدت کو کم کرکے موسم کو خوشگوار کردیا، بارش کے باعث راولپنڈی کی سڑکوں ، مری روڈ پر بھی کئی جگہ پر پانی جمع ہو گیا، جس کے باعث ٹریفک نظام متاثر ہو ا، بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

مزیدخبریں