مری(نامہ نگار خصوصی)کوہسار یونیورسٹی مری کے زیر اہتمام فیکلٹی اور سٹوڈنٹس کی کونسلنگ کیلئے پاکستان بھر سمیت دنیا کی معروف جامعات کے ممتاز ماہرین تعلیم سے لیکچرز دلانے کیلئے دس روزہ ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر کے ماہرین تعلیم شرکت کرینگے اور یہ سلسلہ 19 سے28 ستمبر تک جاری رہےگا۔ماہرین تعلیم مختلف موضوعات پر لیکچرز دینگے،۔کانفرس کا خاکہ وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری نے ترتیب دیا ہے ۔ کانفرنس کے شرکاءکو پہلے دن یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر ڈاکٹر جواد ڈار، ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور کی پروفیسر ڈاکٹر کوثر عبداللہ، ڈاکٹر بشرع مرزا اور ڈاکٹر صائمہ حمید، دوسرے دن لمز لاہور کے پروفیسر آف فزکس و ڈین سکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر صبیح انور، یونیورسٹی آف ہوڈرز برطانیہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین بابر جبکہ تیسرے دن وائس چانسلر رفاع یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد اور وائس چانسلر فاطمی جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم گوندل مقرر لیکچرز دیں گے۔