اپیکا اٹک کا ہنگامی اجلاس،شفقت رسول سندھو کےخلاف پراپیگنڈے کی مذمت 


سنجوال کینٹ(نامہ نگار)اپیکا اٹک کا ہنگامی اجلاس صوبائی صدر اپیکا شفقت رسول سندھو کے خلاف من گھڑت درخوست اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈے کی شدید مذمت صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع اٹک احمد خان کی صدارت میں ہونےوالے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں صوبائی صدر اپیکا شفقت رسول سندھو کےخلاف چند شرپسند عناصر کی طرف سے جھوٹی درخوست بازی اور ان کی ذات پر سوشل میڈیا کے ذریعے الزام تراشی پر ایک قرارداد مذمت منظور کی گئی اپیکا عہداداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لاکھوں کارکنان صوبائی صدر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور گھٹیا سوچ کے حامل شر پسند عناصر پر یہ واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے اس رویہ سے بعض ا جائیں ورنہ ہم منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں حکومت پنجاب کے ارباب اختیار حساس ادارے اس الزام تراشی کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں اجلاس میں ملک رفعت حیات امجد علی میاں محمد شکیل رضوان احمد محمد فیاض چوھدری رحمت طفیل خان خالد محمود مرزا سراج بیگ مزمل عباس رفیق السلام عبدالستار و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن