راولپنڈی(جنرل رپورٹر)نوجوان ہر ملک و ملت کا اہم اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کے اخلاق و کردار کی تربیت کرنے والے ادارے اورانجمنیں باعث فخر ہوتی ہیں ، اسلامی جمعیت طا لبا ت،نوجوان بچیوں کے کردار اور رویوں کی اصلاح اور کانٹ چھانٹ میں رہنما کا کردار ادا کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اسلامی جمعیت طالبات کی 53ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ یوں تو ہر نیا دور گزشتہ ادوار کے مقابلے مےں فتنوں میں شدید تر ثابت ہو رہا ہے، لیکن موجودہ دور کے فتنے اپنی نوعیت میں اس قدر شدید ہیں کہ اچھے اچھوں کے قدم لڑکھڑاتے نظر آتے ہیں۔ ایسے میں اپنے ایمان کی حفاظت اور ان فتنوں کی مخالفت، دونوں یکساں اہمیت کے حامل ہیں، جمعیت طالبات نے ہر دور میں ہر فتنے کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، نہ صرف جماعت اسلامی کی تنظیم بلکہ معاشرے کے ہر شعبے میں جمعیت کی طالبات کا کردار قابلِ فخر اور قابلِ تقلید رہا ہے۔
اسلامی جمعیت طالبات کا کردار ہمےشہ قابلِ فخر، قابلِ تقلید رہا ہے ، دردانہ صدیقی
Sep 25, 2022