بیماریاں ، سردی،متاثرےن سےلاب مزےد خیموں میں نہےں رہ سکتے ،میاں اسلم

Sep 25, 2022


اسلام آباد (خبرنگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کیے گئے فنڈز تاحال متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے بروقت امدادی کارروائیوں میں ناکام رہے ہیں،الخدمت فانڈیشن کو سب سے زیادہ عطیات دینے پر پوری قوم اور اورسیز پاکستانیوں کا شکر یہ ادا کرتے ہیں، ان شا اللہ بحالی کے مرحلے کے دوران بھی سیلاب متاثرین کے ساتھ رہیں گے، انھوں نے کہاقوم سے اپیل ہے کہ وہ عطیات کا سلسلہ جاری رکھے، اس وقت لاکھوں ایکڑ اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے،لاکھوں لوگ خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں چند روز بعد سردی شروع ہو جائے گی تو عارضی ٹینٹس میں رہنا ناممکن ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا سیلابی علاقوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں، حکومت کے پاس متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کوئی منصوبہ نہیں صرف بیرونی امداد کا انتظار ہے،حکمرانوں نے ہمیشہ کی طرح مصیبت کے وقت قوم کو تنہا چھوڑ دیا، تعمیر نو کے کاموں میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کوآرڈی نیشن قائم نہ کی اور آپسی لڑائیاں جاری رکھیں تو بحران بدترین شکل اختیار کر سکتا ہے

مزیدخبریں