راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے خدمت کے ساتھ ساتھ صوبوں کے در میا ن محبتوں کو پروان چڑھا کرعوام دشمن عناصرکی ساز شوں کوناکام بنادیا،پنجاب سے اربوں روپے نقداور امدادی سامان کی صورت متاثرین سیلاب تک پہنچا ئے جماعت اسلامی اورالخدمت فاﺅنڈیشن کے ہز ار و ں ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف بلو چستا ن، سند ھ،خیبرپختونخوا،جنوبی پنجاب میں متاثرین کومیڈیکل کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ،شمالی پنجاب کے اضلاع میں سب سے زیادہ وسائل ضلع راولپنڈی کی تنظیم نے فراہم کئے،ان خیالات کااظہارانھوں نے فلڈ ریلیف کنونشن اور جے آئی یوتھ کے ضلعی ایگز یکٹو کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈا کٹر طارق سلیم نے کہاکہ عمران خان اور شہبازشریف گروپ اقتدارکی ہوس میں اندھے ہوچکے ہیں اس وقت 3کروڑ30لاکھ سے زیادہ پاکستانی عوام سیلاب سے متاثرہیں،وفاق ،پنجاب ،خیبر پختو نخواا ور سندھ کے حکمران جہازوں سے فضائی جائزے لینے کی بجائے عوامی مشینری کومتاثرین کے ریسکیو اورریلیف میں استعمال کریں اورکروڑوں متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں ۔