اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے اپنے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو کل وقتی ملازمین (ایف ٹی ایز) میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پالیسی میں تبدیلی کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو مرحلہ وار مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اورانکے اہل خانہ کو میڈیکل انشورنس بھی دی جائے گی۔ ایف ٹی ای پالیسی میں تبدیلی ایم ایم بی ایل کے اپنے محنتی ملازمین کو بہتر معاوضہ فراہم کرنے کے عزم اور ان کی مالی بہبود سے منسلک انکی لگن کی عکاسی کرتی ہے۔اس اقدام کے تحت 500 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو مختلف مراحل میں مستقل کیا جائے گا۔ باسہولت انشورنس پلانز کے ساتھ ساتھ کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں کے تسلسل کا منصوبہ بھی حاصل ہوگا۔ ایک مستند ادارے کی حیثیت سے ایم ایم بی ایل اپنے ملازمین کو ان کی مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں تعاون کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ اس لئے بینک طبعی یا حادثاتی موت کی صورت میں اپنے ملازم کے اہل خانہ کو تین سال تک ماہانہ وظیفے کی ادائیگی جاری رکھے گا۔ مختلف کیڈرز کے ملازمین کو جنوری 2023 سے بہتر ماہانہ میڈیکل او پی ڈی الاو¿نس بھی ملے گا۔ میڈیکل او پی ڈی الاو¿نس ملازمین کو اپنی ماہانہ تنخواہوں میں اضافے بالخصوص موجودہ معاشی صورتحال میں مسلسل بڑھتے ہوئے میڈیکل اخراجات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرے گا۔