جڑواں شہروں میں ڈینگی سے بچا ﺅ کےلئے موثر اقدامات کےے جائےں، علی اصغر


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )راولپنڈی کینٹ سنگاپور پلازہ کے سئینر نائب صدرعلی اصغر اعوان نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں ڈینگی وائرس کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں سے تجاوز کرگئی جبکہ مارکیٹ سے قوت مدافعت پیدا کرنے والی دوا پیراسٹامول پیناڈول ناپید میڈیسن خیر اندوزی کر کے بلیک میں فروخت ہونے لگیں حکومت اور جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی سے بچا ﺅکے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے جا رہے سیلاب کی تباہ کاریاں ایک طرف دوسری طرف سیلاب سے مختلف بیما ر یا ں پیدا ہو چکی ہیں جن سے مزید بڑ ے نقصان کا اندیشہ ہے حکومت اور ملک کے بڑ ے سیاسی لیڈر اپنے اپنے مفاد میں مگن ہیں عوام کا کو ئی پرسان حال نہیں حکومت کے ساتھ ساتھ جڑ واں شہروں کی انتظامیہ کو غفلت کی نیند سے بیدار ہو کر تمام مسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن