وکےل کو سنگےن نتائج کی دھمکےاں ، مہدی حسن بھٹی کے پی اے کےخلاف مقدمہ

Sep 25, 2022

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) سٹی پولےس نے مبےنہ طور پر مقامی قانون دان کو سنگےن نتائج کی دھمکےاں دےنے پرسابق اےم اےن اے مہدی حسن بھٹی کے پی اے رائے محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلےا۔ زاہد طفےل ولد محمد طفےل نے پولےس کو درخواست دےتے ہوئے الزام عائد کےا کہ وہ ضلع کچہری مےں بطور وکےل پرےکٹس کرتاہے ۔ گذشتہ روز وہ تھانہ سٹی کے وےٹنگ روم مےںموجود تھا کہ اس دوران وہاںپر اچانک رائے محمد عمران نے اپنے دوساتھےوںکے ہمراہ آکر اسے جان سے ماردےنے کی دھمکےاں دےنا شروع کردےںاورکہا کہ اگر تم نے ڈاکٹرمحمد افضال کے خلاف کوئی درخواست دی تو مےں زندہ نہےں چھوڑوں گا۔ مےں سابقہ اےم اےن اے مہدی حسن بھٹی کا پی اے ہوں تمھےں مےری طاقت اور اپروچ کا اندازہ نہےں مےں نے تم جےسے وکےل بہت دےکھے ہےں جس پر پولےس نے رائے محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلےا۔

مزیدخبریں