گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں مسجد الرحمن کی تعمیر کا سنگ بنیادرکھ دیاگیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی یوجی سی پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال چوہدری نے کہاہے کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دینی سرگرمیاں بھی کیمپس میں جاری ہیں اور یہاں دنیا و آخرت دونوں کا خیال رکھنے کی تربیت نوجوان نسل کو دی جارہی ہے۔ تقریب میں تمام شعبہ جات کے ہیڈز ، یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی یو جی سی پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال چوہدری نے کیمپسکے سابق طالب علم رحمان اورانکی والدہ محترمہ و فیملی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ جومسجد الرحمن کی تعمیر کا تمام خرچہ برداشت کررہے ہیں۔