بلدیہ شرقی کی جانب سے ضلع کیماڑی میں امدادی سامان کی تقسیم 


کراچی (نیوز رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دیگر اضلاع میں بھی ضرورت کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ، میونسپل کمشنر کیماڑی،ڈائریکٹر ڈی ایم توقیر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ضامن علی کے ہمراہ حب ریوور روڈ پر قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اسوقت نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کے بیش ترعلاقوں میں سیلاب کی وجہ سے لوگ مشکل کا شکار ہیں اور نقل مکانی کر رہے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ان کی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کریں لہذا اس صورتحال میں حدود وقیود کی پابندیاں کوئی معنی نہیں رکھتیں ہماری ہر ممکن کوشش ہے ضلع شرقی کے ساتھ جہاں بھی سیلاب متاثرین کو ہماری ضرورت ہو ہم وہاں پہنچیں،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی فیض محمد شیخ نے اس موقع پر کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کیلئے جو کچھ کر سکتے ہیں، کر رہے ہیں، ڈی ایم سی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ کے مشکور ہیں کہ وہ امدادی سامان لے کر آئے ہیں، ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے جو کام کئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں اسی جذبے کے تحت مشکل میں پھنسے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جاسکتی ہیں۔
 فیض محمد شیخ 

ای پیپر دی نیشن