گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ جلسوں میں بڑھکیں لگانا اور عدالتوں میں معافی مانگنا عالمی ریکارڈ ہولڈر یوٹرن خان کی خاصیت ہے، اللہ کی قدرت دیکھیں کہ بلے والوں کے منہ سے بھی شیر نکل رہا ہے مریم نواز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں کو عمرانی دور میں بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا احسن اقبال سرخرو ہوگئے جلد ہی میاں نواز شریف ،مریم نواز اور دیگر بھی سرخرو ہوں گے میاں نواز شریف کو وطن واپس آنے سے اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اروپ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کی تصدیق کو اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے انہیں ان کے کئے کی سزا ملنی چاہیے ان کاچار سالہ دور بدترین انتقام کا دور تھا جس میں اپوزیشن کو سخت سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر نام نہاد مقدمات قائم کیے گئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی انقلابی کی مقبولیت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے اور وہ اب خالی کرسیوں سے خطاب کرتے پھر رہے ہیں ان کی پارٹی ٹکڑے ٹکڑے ہو چکی ہے اور کوئی ان کی لیڈرشپ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ۔
جلسوں میں بڑھکیں، عدالتوں میں معافی مانگنا یوٹرن خان کا خاصہ ہے: شازیہ فرید
Sep 25, 2022