گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی پی سٹی کے سینئر نائب صدر چودھری اقبال مہر نے کہا ہے کہ انہو ں نے کہا کہ دوسروں پر دن رات الزام لگانے والے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سیاست چمکانے کے لیے پشاور تو چلے گئے مگر سیلاب متاثرین کا حال پوچھنے کے لیئے ان کو اپنے آبائی علاقے میانوالی جانے کی توفیق نہیں ہوئی اس وقت سیلاب سے ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے لوگوں کے ہنسے بستے گھر بار اجڑ گئے ان کے لاکھوں کروڑوں روپے کے مال مویشی پانی میں بہہ گئے مگر بے حس سابق وزیر اعظم کو اس کی پروا نہیں اس شخص سے بہتری کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔
عمران خان کو سیلاب متاثرین کا حال پوچھنے میانوالی جانے کی توفیق نہ ہوئی: اقبال مہر
Sep 25, 2022