حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) گڑھی گوندل میں عالمگیر ولد نزیر گھر موجود تھا کہ دونامعلوم افراد گھس آئے جنھیں دیکھ کر ثمیرہ بی بی دختر نزیر نے شورمچادیا تو ملزموںنے فائرنگ کرکے اسے شدیدزخمی کردیا۔خاتون کوفوری ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم فرار ہوگئے۔ دوسری جانب ٹھٹھہ جاہد حسن میں مسلح ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے ضیغم ولد صاحب کو زخمی کردیا۔